جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو الگ الگ کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے خلاف قانون شکنی کے جرم میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے ایک اور اہم کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مزید ایک ملزم کو بھی گرفتار کر کے اس کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے نہ صرف قانون شکنی کی بلکہ شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرے میں ڈالا، جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کا فرض ہے۔ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بلاامتیاز جاری رکھی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیمیں شاہراہوں، چوکوں اور اہم مقامات پر مسلسل چیکنگ کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں، تاکہ محفوظ پنجاب کے وژن کے مطابق ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور سڑک حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔
