جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی، دو افراد زخمی

جہلم: جی ٹی روڈ جادہ کے قریب ماڈرن بازار کے سامنے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں موجود دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار اچانک تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گئی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔



