مسلم لیگ (ن) سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت صوبے میں گندگی اور سیوریج کے ناقص نظام کے خاتمے کے لیے اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے سے شہریوں کو پر سکون ماحول میں خرید و فروخت کی سہولت مل رہی ہے اور پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے انتظامیہ پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری راشد گھرمالہ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ترقی کی رفتار اتنی شاندار ہے کہ دوسرے صوبوں کی عوام اور انتظامیہ بھی اس کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔

چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر ہمیشہ سے موجود رہے ہیں، لیکن وہ عملی طور پر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ستھرا پنجاب منصوبہ اسی وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

Exit mobile version