سوہاوہ میں پولیس کا غیر قانونی گیس ری فلنگ فیکٹری پر چھاپہ، تین ملزمان گرفتار، پلانٹ قبضے میں لے لیا

سوہاوہ میں پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ فیکٹری پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے گیس ری فلنگ اسٹیشن کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے گیس ری فلنگ کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک لوکل فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں بڑے پیمانے پر ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران تین ملزمان ملزمان گل بہار، محمد ارشد اور سمندر خان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گیس ری فلنگ اسٹیشن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ ملزمان چکوال موڑ کے قریب بڑے پیمانے پر ایل پی جی گیس کو سکول وینز کے سلنڈروں اور کمرشل صارفین کے لیے ری فل کر رہے تھے، جو شہریوں کی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کو قبضے میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گیس ری فلنگ انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button