عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) للِہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا معائنہ کرنا تھا۔

معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، فارمیسی اور لیبارٹری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے ہسپتال کے عملے کے رویے اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ فرائض میں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ دور دراز علاقوں کے مراکز صحت میں مریضوں کو بر وقت علاج کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button