پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی پنڈدادنخان پہنچ گئی

پنڈدادنخان: پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، مال گاڑی نجی فیکٹری کے پاور پلانٹ کے لیے ساڑھے تین ہزار ٹن کوئلہ لے کر پنڈدادنخان پہنچ گئی

دو روز قبل ٹرین کراچی ساحل سمندر سے 50 کے قریب ڈبوں کو لے کر کھیوڑہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے، 30 کے قریب ڈبوں سے کوئلہ اتار لیا گیا ہے جبکہ باقی کوئلہ اتارنے کے بعد 50 بوگیوں کی یہ ٹرین آج رات کسی وقت ملکوال جنکشن کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

مال گاڑی اس وقت پنڈدادنخان میں موجود ہے، پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقے سوڈی گجر میں ایک ایک درجن ڈبوں کی صورت میں قریبی نجی فیکٹری کے قریب لے جا کر کوئلہ اتارا جا رہا ہے۔

مال گاڑی میں ساڑھے تین ہزار ٹن کوئلہ ہے جس کو کراچی پورٹ سے لانے کے لیے کم از کم 80 بائیس ویلر ٹرالروں کی ضرورت اور پانچ کروڑ کے قریب اخراجات کا تخمینہ تھا جبکہ پاکستان ریلوے کا ایک ہی انجن 60 سے 70 کلومیٹر تین دن میں ٹرین کو لے کر کھیوڑہ پہنچا جس سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا کرایہ حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button