ڈسٹرکٹ بار جہلم نے سماجی خدمات پر چوہدری فرحت کمال ضیاء کو تعریفی شیلڈ سے نوازا

15

جہلم: ڈسٹرکٹ بار جہلم کی جانب سے معروف وکیل چوہدری فرحت کمال ضیا کو ان کی گراں قدر، مؤثر اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایک تعریفی شیلڈ پیش کی گئی۔

یہ اعزاز ایک پروقار تقریب میں دیا گیا، جس میں وکلاء برادری کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں احسن للِہ (صدر ہائی کورٹ بار)، ملک رضوان ایڈووکیٹ (صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم) اور اکرام شیخ (ممبر پنجاب بار کونسل) نے مشترکہ طور پر شیلڈ پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چوہدری فرحت کمال ضیا کی وکلاء برادری کے لیے انتھک کوششوں، بار کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ چوہدری فرحت کمال ضیا وکلاء کے لیے ہمیشہ لائقِ تقلید کردار رہے ہیں اور ان کی رہنمائی نے نئی نسل کے وکلاء کو بہتر پیشہ ورانہ اقدار اپنانے کی ترغیب دی ہے۔

اس موقع پر شرکاء نے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی مثال وکلاء برادری کے لیے مشعل راہ ہے۔

Exit mobile version