پنڈدادنخان میں سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد ریوالور 32 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنا اور اس کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنا قانوناً سنگین جرم ہے، جس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی تشہیر کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔



