حالیہ بجٹ میں پیکٹ دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہریوں کا رد عمل

جہلم: حالیہ بجٹ میں پیکٹ دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہریوں کا ردِ عمل ، دودھ کی قیمتوں میں 22 سے 23 فیصد اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بجٹ میں پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہر کی سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پیکٹ دودھ کی قیمتوں میں کیے جانے والے 22 سے 23 فیصد اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔
سیاسی سماجی ، شہری تنظیموں کی نمائندہ شخصیات کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور بنیادی ضرورت پیکڈ دودھ کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں۔ حلیب دودھ لیٹر کا ڈبہ جبکہ پاؤ کے ڈبے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیاہے۔



