3
سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں مزید پانچ پٹرولنگ پوسٹوں پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز کا افتتاح کیا گیا۔
پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی پر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے بطور مہمان خصوصی برانچ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے شرکاء سے گفتگو کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے متعلق بتایا اور کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ان برانچز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ شہری اپنے گھروں کے قریب ان برانچز سے اپنے لائسنس حاصل کر سکیں جس پر معزز مہمانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
پٹرولنگ پوسٹ چک اکا دینہ، بھلوٹ موڑ، پڑھال اور اکھوڑی پر بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب لائسنس کی سہولت میسر ہو سکے۔
عوامی حلقوں میں پٹرولنگ پولیس کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا گیا۔
