انسانی جان بچانے والی ادویات اور انسولین کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

جہلم شہر اور گردو نواح میں دل سمیت انسانی جان بچانے والی ادویات کیسا تھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئیں۔

انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بھی انسولین کےختم ہونے کی نوید سنائی جا رہی ہے، جن دکانوں یا میڈیکل سٹورز پر انسولین دستیاب ہے وہ من مانے ریٹ پر انسولین فروخت کر رہے ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر ٹھنڈے کمروب تک محدود ہو کررہ گئے،اکثر و بیشتر جان بچانے والی ادویات بھی بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں، بد قسمتی سے ڈاکٹر صاحبان بھی وہی ادویات مریضوں کو تجویزکر رہےہیں جو مارکیٹ میں شارٹ ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور سرکاری اسپتالوں ادویات مہیا کرنے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button