پنڈ دادنخان میں مسجد کی دیوار گرنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق، دو افراد زخمی

پنڈ دادنخان میں مسجد کی دیوار گرنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی علاقے کوٹلہ ساہ کبیر میں مسجد کی دیوار گرنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مسجد کی پرانی دیوار کو نئی تعمیر کے لیے منہدم کیا جا رہا تھا کہ اچانک دیوار گر گئی اور قریب کھڑے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ملبے سے نکالا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کیا، جہاں 12 سالہ فرحان ولد رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ اخلاق ولد محمد عنایت اور 14 سالہ شہباز ولد عابد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button