ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان شہزادہ محمد اقبال نےان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی گاڑیوں، مرمتی سیکشن اور سٹور روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے موجودہ موسمی صورتحال میں اربن فلڈنگ کی صورتحال میں بھر پور طریقے سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
انجینئر رانا سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں۔



