ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں، سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں ۔

جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت بڑا 750، گوشت بکرا 1500، روٹی 14، نان 20، چاول باسمتی سپر(نیا)265، چاول باسمتی (پرانا)300، دودھ 160 دہی 180، چنے سفید 285، کالا چنا(باریک)280، دال مسور 290، دال مونگ 320، آٹا تھیلا 10کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق روزانہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button