بچوں میں بے چینی اور افسردگی کے بڑھتے رجحان پر توجہ ضروری، اسکرین ٹائم بڑا سبب بن رہا ہے۔ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

دینہ: معروف ماہرِ اطفال ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں 8 سے 12 سال کی عمر کے بچوں میں بے چینی (Anxiety) اور افسردگی (Depression) کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی بڑی وجوہات میں سوشل میڈیا اور اسکرین کا غیر ضروری اور طویل استعمال شامل ہے۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کے مطابق مختلف طبی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو بچے روزانہ تین گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت موبائل فون، ٹیبلیٹ یا دیگر اسکرینز پر گزارتے ہیں، ان میں بے چینی اور ذہنی دباؤ کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کی بظاہر خوشحال زندگی دیکھ کر بچے خود کو کمتر محسوس کرنے لگتے ہیں، انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ باقی سب خوش ہیں جبکہ وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حقیقی دوستیاں، کھیل کود اور سماجی روابط کم ہونے سے بچوں کی ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے، جبکہ مسلسل اسکرین کے استعمال سے دماغ کو مناسب آرام بھی نہیں مل پاتا۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے والدین کو مشورہ دیا کہ اگر ان کا بچہ پہلے کی نسبت زیادہ خاموش رہنے لگے، خوشی کا اظہار کم کرے، اکیلے رہنا پسند کرے، باہر جانے یا دوستوں سے ملنے سے گریز کرے یا اس کے رویے میں غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو ان علامات کو نظر انداز نہ کریں بلکہ فوری طور پر مستند ماہرِ اطفال یا متعلقہ معالج سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا بھی والدین کی اہم ذمہ داری ہے، کیونکہ بروقت تشخیص اور مناسب رہنمائی سے بہت سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے بتایا کہ وہ روزانہ سہ پہر 4 بجے سے شام 7 بجے تک عدیل کلینک، نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک، مین چوک جی ٹی روڈ، دینہ میں بچوں کے معائنے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button