للِہ انٹرچینج کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

پنڈدادنخان میں للِہ انٹرچینج کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان للِہ انٹرچینج کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ نعیم اختر ولد سراج الدین کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت 39 سالہ فیصل ولد اورنگزیب کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی فیصل کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر للِہ منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button