سوہاوہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش 2 کلو چرس سمیت گرفتار

سوہاوہ: پولیس تھانہ سوہاوہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش کو گرفتار کر کے دو کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے سب انسپکٹر چوہدری خالد گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طارق خان نامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے دو کلو چرس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں 9c کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سب انسپکٹر چوہدری خالد گجر نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کر کے اپنی نسلوں کو بچائیں۔

Exit mobile version