جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش آئس سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیصل محمود کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم فیصل محمود کے قبضے سے 1 کلو 150 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کر لی گئی ہے، جو ایک انتہائی خطرناک اور نشہ آور مادہ ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button