جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ہوٹل کی لفٹ خراب، فیملی 20 منٹ تک محصور، ہوٹل منیجر گرفتار

جہلم: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ہوٹل کی لفٹ خراب ہونے کے باعث ایک فیملی تقریباً 20 منٹ تک لفٹ میں پھنس کر رہ گئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔

ذرائع کے مطابق میرپور سے سیر و تفریح کے لیے جہلم آنے والی ایک فیملی، جس میں میاں بیوی اور چار بچے شامل تھے، سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم میں قائم شیخ چرغہ ہاؤس کی لفٹ میں سوار ہوئی تو اچانک لفٹ خراب ہو گئی اور تمام افراد اندر محصور ہو کر رہ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا گجراں پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

متاثرہ فیملی نے واقعے کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں درخواست جمع کرا دی، جس پر پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی کارروائی کے دوران ہوٹل منیجر کو حراست میں لے کر گرفتار کر لیا ہے جبکہ لفٹ کی خرابی اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button