جہلم میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

7

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Exit mobile version