محرم الحرام اور ربیع الاول کے دوران بہترین صفائی انتظامات، ستھرا پنجاب ایجنسی کے سپروائزرز میں تعریفی اسناد تقسیم

جہلم: محرم الحرام اور ربیع الاول کے دوران صفائی کے مؤثر انتظامات اور ذمہ دارانہ فرائض کی انجام دہی پر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کے سپروائزرز کے اعزاز میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے سپروائزرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ممبر امن کمیٹی سید حسن زیدی بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران محرم الحرام اور ربیع الاول کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات، فیلڈ میں مسلسل موجودگی اور صفائی آپریشنز کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے پر سپروائزرز کی خدمات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر خصوصی مواقع کے دوران صفائی کے بہتر معیار کو برقرار رکھنے اور صفائی کے انتظامات کو احسن انداز میں انجام دینے پر فیلڈ ٹیموں کی محنت اور ذمہ دارانہ کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی۔

علیزہ ریحان نے تعریفی اسناد حاصل کرنے والے سپروائزرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور ذمہ دارانہ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے بہتر انتظامات کے لیے فیلڈ ٹیموں کی مسلسل محنت قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے سپروائزرز پر زور دیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور صفائی کے معیار اور عوامی سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر فیلڈ نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

↑
Exit mobile version