پنڈدادنخان میں سکول ٹیچر جعلی کلینک چلاتے ہوئے پکڑا گیا

پنڈدادنخان: اتائیت کے خلاف جاری سخت کریک ڈاؤن کے دوران یونین کونسل سوڈی گجر کے علاقے کسلیاں میں ایک سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مریض چیک کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امجد نامی شخص بغیر کسی رجسٹریشن، ڈپلومہ یا قانونی اجازت کے کلینک چلا رہا تھا اور مریضوں کا علاج کر رہا تھا۔

یہ کارروائی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈدادنخان ڈاکٹر انجم قدیر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے جعلی کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا جبکہ کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، سی ای او ایجوکیشن جہلم اور ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم قدیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی علاج، جعلی ادویات اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت اور محفوظ مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اتائیت کے ناسور کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

ڈاکٹر انجم قدیر نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور محکمہ صحت اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button