پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبہ کی اڈا مارکیٹ میں سر شام ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
شام کے وقت تین مسلح ڈاکو جن کے پاس کلاشنکوف اور پسٹل تھا ڈاکوؤں نے آتے ہی حق باہو آٹو سٹور کے مالک تاجر محمد بشیر پر اسلحہ تان لیا اور دوکان میں بیٹھے ہوئے دیگر افراد کو بھی یرغمال بنا لیا اور دوکان میں بیٹھے ہوئے تمام افراد کو کان پکڑوا لیے۔
مسلح ڈاکو تاجر اور خریداروں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر احمد آباد دریائے جہلم کی طرف فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ للِہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کر دیا، تا حال ڈاکوؤں کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے 32 ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔
