کھیوڑہ پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے ڈکیتی، دو مسلح ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے ڈکیتی، دو مسلح ڈکیت کیشئر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں دو نامعلوم مسلح افراد دن دیہاڑے کھیوڑہ پوسٹ آفس میں داخل ہو کر کیشئر سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

پوسٹ آفس میں بجلی کے بل جمع کرائے جا رہے تھے، نامعلوم ڈکیت لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button