سب انسپکٹر حاجی محمد اسحاق 38 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائر، پروقار تقریب کا انعقاد

دینہ کے نواحی علاقہ گگڑ خورد کے رہائشی سب انسپکٹر پنجاب پولیس حاجی محمد اسحاق اپنی 38 سالہ شاندار سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

حاجی محمد اسحاق کو انتہائی ایماندار، فرض شناس اور مخلص پولیس افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ دورانِ ملازمت نہ صرف اپنی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث پولیس افسران میں ممتاز رہے بلکہ عوامی حلقوں میں بھی بے حد مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

حاجی محمد اسحاق نے اپنی سروس کا آغاز بطور کانسٹیبل کیا اور انتھک محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے عہدے تک پہنچے۔ وہ اپنی سروس کے بیشتر عرصے میں ڈی پی او آفس جہلم میں بطور سب انسپکٹر خدمات انجام دیتے رہے۔

ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران، علاقہ معززین اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مقررین نے حاجی محمد اسحاق کی 38 سالہ قابلِ تقلید خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایماندار، محنتی اور اصول پسند پولیس افسر تھے جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔

تقریب کے اختتام پر حاجی محمد اسحاق کو گلدستے اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ شرکاء نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی طویل خدمات کو پولیس فورس کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button