جلالپور شریف میں بیوی پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



