جہلم چیمبر آف کامرس الیکشن؛ عادل شیخ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوکر تاجر برادری کے مسائل اور حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے، مقررین

جہلم: عادل شیخ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوکرجہلم کی تاجر برادری کے مسائل اور حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے، عادل شیخ کے والد احسان شیخ کی خدمات قابل تعریف اور ناقابل فراموش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الائنس گروپ کے بانی راجہ عباس سعید اور چوہدری بلال عارف کےنامزد اور حمایت یافتہ عادل شیخ امیدوار ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جیت کے لئے چوہدری محمد عارف سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب، صدر مرکزی انجمن تاجران لوور گروپ کی میزبانی میں ہمراہ ضلع بھر کی تاجر برادری نے پرتکلف عشائیہ میں عادل شیخ کو تاجر برادری کے حقوق کی جدوجہد کے لئے تسلیم کر لیا اور ممبر ایگزیکٹو کے لئے ووٹ دینےاور کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔

پروگرام میں ضلع بھر کی تاجر برادری کی کثیر تعداد اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ووٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ احسان صدر وسرپرست شیخ برادری، سیاسی سماجی شخصیت ظہور عالم بٹ صدر صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن راجہ سعید نائب صدر ندیم اختر بوبی چیئرمین صرافہ ایسوسی ایشن اور فخر جہلم عامر سلیم میر نے خصوصی خطاب میں عادل شیخ کی جیت کی اہمیت کو تاجر برادری کے لئے لازم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button