پنڈدادنخان: جلالپور شریف میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا

پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف میں قمبر نامی نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے حقیقی والد عاشق حسین نامی شخص کو قتل کر دیا۔

مقتول عاشق حسین نامی شخص کا بیٹے سے گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا تھا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

Exit mobile version