جہلم میں ڈی ایس پی ٹریفک کا غیر قانونی بس سٹاپ اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن

جہلم: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع اوراے سی سٹی کے ہمراہ روہتاس روڈ لاہور موڑ پر غیر قانونی بس سٹاپ اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک اور اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی مالکان گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں۔ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی اسی طرح جاری رہے گی،عوام قانون پر عملدرآمد کریں۔
ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل لائسنس بغیر ٹیسٹ کے 10 منٹ میں جاری کیا جا رہا ہے، عوام اس سہولت سے استفادہ حاصل کریں، 15 دسمبر کو یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔



