جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف ایکشن، تین ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم بابر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 710 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

تھانہ صدر پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سنیل مشتاق اور عاطف بشیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے10/10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ الگ الگ میں مقدمات درج کر لئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button