فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈدادنخان میں شاندارسالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

پنڈدادنخان: فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈدادنخان میں شاندارسالانہ تقریب تقسیم انعامات، طلباء و طالبات نے مختلف ملبو سات میں ملی نغمے، قومی ترانہ اور ٹیبلو پیش کیے۔ شاندار پروفارمنس پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور والدین و اساتذہ نے خوب حوصلہ افزائی کی جبکہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن سکول پنڈدادنخان کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ صاحب خان، راجہ وقار احمد، نزت الرحمن رانجھا سابق پرنسپل البیرونی کالج بلقیس اختر تھیں۔

سکول کے طالب علموں نے تقریب کے آغاز میں قومی پرچم لہرا کر شاندار فلیگ مارچ پیش کیا، اس کے علاوہ بچے بچیوں نے ٹیبلو اور دیگر پرفارمنس انتہائی قابل تعریف تھیں جس پر ہال میں موجود طالب علموں کے والدین نے جو کہ بہت بڑی تعداد میں موجود تھے بچوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ان تمام طالب علموں کو جنہوں نے اپنی کلاسوں میں پوزیشن حاصل کی انہیں شیلڈز اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ شاندار اور یادگار تقریب کے انعقاد پر عوام نے سکول کے پرنسپل کرنل ریٹائر شاہد رفیق، وائس پرنسپل اور دیگر تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ فوجی فاؤنڈیشن سکول تحصیل پنڈدادنخان میں ایک نمایاں اور منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

Exit mobile version