وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جہلم میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جہلم سمیت صوبے بھر میں آٹے و گندم کی قیمتوں کا تعین کردیاگیا، محکمہ خوراک پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھرمیں آٹے اور گندم کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرجہلم سمیت صوبہ بھرمیں آٹےاورگندم کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق جہلم اور اٹک میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 910 جبکہ چکوال، شیخوپورہ اور قصورمیں 870 روپے ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ 10 کلوآٹے کا تھیلا لاہور اورراولپنڈی میں 900 روپے کاملے گا ۔

ضلع جہلم میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1820 روپے میں ملے گا۔

گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں دس کلوآٹے کا تھیلا 820 روپے ۔ سیالکوٹ ،نارووال، چنیوٹ اور ننکانہ میں 820 روپے جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھاملتان اورلودھراں میں دس کلوگرام تھیلے کا ریٹ 800 روپئے مقرر کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپو میں 800 روپے 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ بہاولنگر،رحیم یارخان میں 790 روپئے ،لیہ،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور بھکر میں 780 روپئے ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔

ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 780 روپے ، مظفر گڑھ 770 اورراجن پورمیں 760 روپے ، 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button