جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مجرم شوکت اللہ تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا اور کافی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور تحقیقاتی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ قانون شکن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے تھانہ سٹی پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
