معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے کا واقعہ، جہلم پولیس کا فوری ایکشن، ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز جہلم کی حدود میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ایک شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

↑
Exit mobile version