ضلع جہلم میں سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او طارق عزیز سندھو

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے ڈی پی او آفس میں سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی، جس میں انچارج سیکیورٹی برانچ اور ضلع بھر کے سیکیورٹی اسٹاف نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ڈی پی او جہلم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جہلم میں سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ غیر ملکی باشندوں، اقلیتوں، سرکاری و نجی املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

طارق عزیز سندھو نے جمعہ ڈیوٹی، سنڈے سروسز اور دیگر مذہبی عبادات کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور وہاں موثر گشت اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کی جائے۔

ڈی پی او جہلم نے سیکیورٹی اسٹاف کو محکمہ پولیس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے ٹاسک کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہاری مجرمان، چوروں، اور ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنائیں۔

طارق عزیز سندھو نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ کسی بھی نفرت انگیز یا شر انگیز عنصر کو موقع نہ دیا جائے کہ وہ ضلع جہلم کے پرامن ماحول کو خراب کرے۔

ڈی پی او جہلم نے واضح کیا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ضلع جہلم کو ہر قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں سے پاک رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button