جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مدثر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کر لیا، ملزم سےرائفل 223 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



