پی ایم ڈی سی کی نجکاری؛ فرخ الطاف نے وزیراعظم اور اسمبلی میں بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی، ملک فیصل

کھیوڑہ: ملک فیصل نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف نے پی ایم ڈی سی کی نجکاری کے بارے یونین کے تحفظات پر وزیر اعظم اور اسمبلی میں بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے شہر کھیوڑہ میں پی ایم ڈی سی کی نجکاری کے خلاف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل نے کہا کہ کاش کوئی للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے مسئلہ پر بھی بات کر لے، شاید پنڈدادنخان کے شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔
ملک فیصل کا کہنا تھا کہ میری ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف سے بات ہوئی ہے۔ PMDC کی یونین چوہدری فرخ الطاف سے مل لیں۔ چوہدری فرخ الطاف اسمبلی اور وزیر اعظم سے PMDC کی نجکاری کے خلاف یونین کے تحفظات پر بات کریں گے۔



