ہمارا مقصد ڈگریاں تقسیم کرنا نہیں بلکہ معاشرے کو باوقار اور تعلیم یافتہ شہری مہیا کرنا ہے، راجہ یحییٰ عبدالعزیز

پڑی درویزہ: ہمارا مقصد صرف ڈگریاں تقسیم کرنا نہیں ہے بلکہ معاشرے کو باوقار اور تعلیم یافتہ شہری مہیا کرنا اور بچوں کو دنیاوی اور دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ نواحی علاقہ اڈہ جھیک کے مقام پر نجی شعبہ میں قائم دار ارقم سکول کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی اول ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم راجہ یحییٰ عبدالعزیز کا خطاب ۔ مہمان خصوصی دوم راجہ عابد منیر کیانی کمانڈنگ آفیسر کیڈٹ کالج سوہاوہ و آل پاکستان سویٹ ہومز نے سکول کے بانی و پرنسپل مرزا اورنگزیب کو علاقہ میں شاندار تقریب کے انعقاد پر دلی مبارک بار پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ اڈہ جھیک کے مقام پر نجی شعبہ میں قائم دار ارقم سکول جھیک واقع جھیک تا چھبر سیداں روڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اول ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم سکول راجہ یحییٰ عبدالعزیز نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ دار ارقم جیسے تعلیمی اداروں کا مقصد صرف طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کرنا نہیں بلکہ ان کے مطابق دار ارقم کا مقصد معاشرے کو باوقار اور تعلیم و تربیت سے آراستہ شہری فراہم کرنا ہے ۔
نہوں نے کہا کہ اڈہ جھیک کے مقام پر قائم ہونے والا یہ سکول دار ارقم کی ضلع جہلم کے اندر 27ویں برانچ ہے ۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ سکول کے بانی و پرنسپل مرزا اورنگزیب اپنے بہترین تدریسی و انتظامی تجربے کے نتیجے میں اس برانچ کو کامیاب کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی دوم کمانڈنگ آفیسر سوہاوہ و آل پاکستان سویٹ ہومز راجہ عابد منیر کیانی نے دار ارقم اڈہ جھیک کے بانی و پرنسپل مرزا اور رنگزیب کو اس دور دراز علاقہ میں شاندار تقریب کے انعقادپر دلی مبارک پیش کی ۔ موصوف کے علا وہ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے مرزا اورنگزیب کی طرف سے دار ارقم سکول کے قیام کو تعلیمی میدان میں بڑی کاوش قرار دیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں ایسے معیاری تعلیمی اداروں کا قیام انقلابی اقدام سے کم نہیں ۔
مرزا اورنگزیب نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا اور پیش کش کی کہ عوام اپنے بچوں کا ان کے حوالے کریں اور نتائج ان پر چھوڑ دیں ۔ دوران تقریب بچوں نے خوبصورت ’’ٹیبلو ز‘‘بھی پیش کیے گئے۔



