رمضان سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام مشکلات کا شکار

جہلم: رمضان المبارک کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کے گھریلو بجٹ پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

قیمتوں میں اضافے نے عام صارفین کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے عوام کو دیگر بنیادی ضروریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ A-گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 سے 600 روپے فی کلو گرام تک جا پہنچی ہے، جبکہ B-گریڈ گھی کے نچلے معیار والے برانڈز 540 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب، معمولی اچھے گریڈ کے گھی کی قیمت 550 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہر سال دیکھنے میں آتا ہے، لیکن اس بار گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر ہیں، جس کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button