استحصال بالجبر کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، رقم اور موٹر سائیکل برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے استحصال بالجبر کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے استحصال بالجبر کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے زبردستی چھینی گئی 65 ہزار روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



