ترقیاتی پراجیکٹس سے علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی

دینہ: رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے ہمراہ ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں نئے ٹراما سنٹر کی تعمیر، دینہ منگلا روڈ اور میرا سے منارہ پلی روڈ کا معائنہ کیا۔

رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ترقیاتی پراجیکٹس سے علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button