منگلا کینٹ پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے چرس اور شراب برآمد کر لی گئی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ دورانِ کارروائی ملزمان کے قبضے سے 540 گرام چرس اور 5 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھنے اور معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔



