موسم سرما میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمٰن

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال جہلم کے سابق چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ موسم سرما میں نزلہ زکام، کھانسی اور بخار جیسی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ موسم کی شدت سے بچنے کے لیے گرم مشروبات کا استعمال اور گرم ملبوسات زیب تن کرنا ضروری ہے۔ فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ قدرتی موسمی تغیرات کی تبدیلی انسانی صحت پر اثرانداز ہو سکتی ہے، اس لیے صحت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ادویہ استعمال کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "احتیاط علاج سے بہتر ہے” اور تمام شہریوں کو سردیوں میں بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اپنانا چاہیے تاکہ ان کی صحت برقرار رہے۔

Exit mobile version