پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کی بڑی کارروائی، شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم علی حسن اور عمر عدیل کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے 20، 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

Exit mobile version