پنڈدادنخان میں خاتون کی عفت مجروح کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے خاتون کی عفت مجروح کرنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے کے الزام میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔

Exit mobile version