موٹر سائیکل کے حادثات سے بچاؤ کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کے حادثات سے بچاؤ کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کے بعد کہی۔ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم کو بتایا گیا کہ موٹر سائیکل حادثات میں نوے فیصد سے زائد اموات سر پر چوٹ لگنے سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ہیلمٹ کا استعمال بہت کم ہونے کی وجہ سے آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے سماجی تنظیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button