کھیوڑہ: شدید گرمی، بلدیہ مارکیٹ کا ٹرانسفارمر خراب ہوئے پانچ دن گزر گئے، کاروبار زندگی مفلوج

کھیوڑہ: شدید گرمی بلدیہ مارکیٹ کا ٹرانسفارمر خراب ہوئے پانچ دن گزر گئے، دوکانداروں کا کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا اور کئی گنا نقصان ہو گیا مگر واپڈا افسران و دیگر تحصیل انتظامیہ کو رحم نہ آیا۔ ہزاروں روپے بجلی کا بل واپڈا کو جمع کروائیں مگر جب بھی ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے تو واپڈا افسران شکایات نہیں سنتے، بس یہی کہتے ہیں کہ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا مسئلہ ہے۔ دوکاندار حضرات شدید پریشانی ایس ڈی او واپڈا ایکسین واپڈا کی عدم دلچسپی دوکانداروں کا چیئرمین واپڈا سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ بلدیہ مارکیٹ کا ٹرانسفر خراب ہوئے پانچ دن سے زائد کا وقت گزر گیا۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جب بجلی کے بل ہزاروں روپے واپڈا بھیجتا ہے تو ہم بجلی کے بل فوری جمع کرواتے ہیں مگر جب ہمیں بجلی کی خرابی کے متعلق کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو واپڈا افسران ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہوتے اور واپڈا نے بلدیہ مارکیٹ کے ٹرانسفارمر کے اضافی بوجھ بھی ڈالا ہوا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے۔
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ واپڈا افسران ٹرانسفارمر خرابی کی صورت میں ہماری بات نہیں سنتے اور ہمیں کہتے ہیں کہ یہ میونسپل کمیٹی کا مسئلہ ہے جب دوکاندار حضرات میونسپل کمیٹی آفس جاتے ہیں تو افسران بالا کہتے ہیں کہ آپ بجلی کے بل جمع کرواتے ہیں مگر ایس ڈی او واپڈا اور ایکسین واپڈا ڈویژن پنڈدادنخان صرف تسلی دیتے ہیں مگر عملی کام نہیں کرتے خدا راہ ہمارے حال پر رحم کھائیں مہنگائی کے اس دور اور شدید گرمی کے باعث بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے کاروبار تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم واپڈا چیئرمین سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ خدا راہ ہمارے حال پر رحم کریں ہمیں بجلی کا ٹرانسفارمر فوری ٹھیک کروا کر دیں اور اس ٹرانسفارمر پر اضافی لوڈ بھی ختم کریں۔



