پنڈدادنخان میں پکار 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں پکار 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم محمد اسلام کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 15 پر اغواء کی جھوٹی کال کر کے ارتکاب جرم کیا، سرکاری سہولیات اور وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔



