پنڈدادنخان میں قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم غلام رضا کو گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری سے آلہ قتل کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

مجرم 2023سے تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button