عید الاضحیٰ کی آمد آمد، جہلم میں درجنوں بھکاری بستیاں آباد، شہری و تاجر برادری سخت ذہنی اذیت کا شکار

جہلم: عید الاضحیٰ کی آمد آمد، درجنوں بھکاری بستیاں آباد ، شہری و تاجر برادری سخت ذہنی اذیت کا شکار، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید الاضحیٰ کا دن قریب آرہا ہے ویسے ہی شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بھکاری خیمہ بستیاں بھی آباد ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ بھکاریوں کی فوج طلوع آفتاب سے پہلے شہر پر حملہ آور ہوجاتی ہے اور رات گئے تک بھیک مانگنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

بھکاریوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ شہری اور تاجر برادری سخت ذہنی اذیت سے دو چار نظر آتے ہیں۔ اگر کوئی شہری شاپنگ کے بعد اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل اکیلے چھوڑ کر کہیں چلا جائے تو بھکاریوں کی فوج میں شامل بچے گاڑیوں کے اندر پڑی اور موٹر سائیکلوں کیساتھ لٹکائی اشیاء چوری کر کے منظر سے غائب ہو جاتے ہیں۔

بھکارنیں چوری کی زیادہ تر وارداتیں لاری اڈہ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، بازاروں ، شاپنگ مالزوغیرہ میں کرتی دکھائی دیتی ہیں جیسے ہی کوئی مسافر واش روم یا مسجد جاتا ہے تو خواتین مذکورہ مسافر کا سامان چوری کر کے رفو چکر ہو جاتی ہیں۔

مذہبی تہواروں پر جب بھی شہر کے گردو نواح میں بھکاری خیمہ زن ہوئے ہیں تو چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ بھکاری منشیات فروشی سمیت جسم فروشی کے دھندے میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں جبکہ خوبرو بھکارنیں کھلے عام نوجوان لڑکوں کو دعوت گناہ دیکر بے راہ روی کا شکار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈی ایس پی ٹریفک سے بھکاریو ں کے خلاف کارروائیاں کرنے اور گدا گری ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button